فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

167

فیصل آباد (آن لائن) ٹریفک حادثات میں کمسن بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ماں بیٹی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ آن لائن کے مطابق جھنگ روڈ بائو والہ کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی جس میں سوار 5 سالہ سعدیہ جاں بحق، اس کی والدہ نادیہ اور بہن 7
سالہ ہادیہ زخمی ہو گئیں۔ دوسرا حادثہ 93 ر۔ب موڑ کے قریب پیش آیا جہاں سڑک عبور کرتے ہوئے ادھیڑ عمر خاتون رضیہ بی بی تیز رفتار ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ جھنگ روڈ اڈہ پل سنڈھیانوالی پر شہ زور ڈالا اور رکشہ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں بستی حسین آباد کا رہائشی 50 سالہ ممتاز موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محمد امین شدید زخمی ہو گیا