اے وی سی ایل پولیس کی کارروائی 3 کارلفٹر اور 2 موٹر سائیکل چور گرفتار

136

کراچی(اسٹاف رپورٹر )اے وی سی ایل پولیس نے 2مختلف کارروائیوں میں 3کار لفٹر اور 2موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی میں 3کار لفٹر احسن ،قیصر ،توقیر کو گرفتار کر کے 3مسروقہ کاریں برآمد کرلیں ،اے وی سی ایل پولیس نے دوسری کارروائی میں 2موٹر سائیکل لفٹر کامران اور شکیل کو گرفتار کر کے 2موٹر سائیکل برآمد کرلیں ۔