”خان صاحب کا فلسفہ سیاست اور سیاستدانوں کا خاتمہ ہے“

536

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نےتحریک انصاف کی حکومت کے پہلا سال کوعوام کی خوشیوں کا قاتل سال قرار دے دیا۔

مولا بخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کے عوض لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وعدے پورے کرنے کے بجائے عمران خان نے پورا سال عوام پر عذاب ڈھانے پر لگا دیا۔

وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر مولا بخش چانڈیو نے حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نےاپنا ناجائز محل تو ریگولرائز کر دیامگر غریبوں کی جھونپڑیاں گرا دیں۔

مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حلف کیلیے مشرف کےاستعفادینےوالےدن کا انتخاب کیا۔ سلیکٹ وزیراعظم ایک ہی وقت ضیاء اور مشرف جیسے آمر بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا فلسفہ ملک سے سیاست اور سیاستدانوں کا خاتمہ ہے۔