کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ،نیپرا نے کے الیکٹرک کیخلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کردی

131

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات پر کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی گئیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے بعد کرنٹ سے ہلاکتیں ہوئیں اور بجلی بھی معطل رہی جس پر کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینئر افسران پر مشتمل ٹیم تحقیقات کے لیے تعینات ہے اور ٹیم15دن میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔ واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30سے زاید افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے بھی شامل تھے جب کہ کرنٹ لگنے سے کئی علاقوں میں قربانی کے جانور بھی ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ شہر میں
بارشوں کے دوران کئی علاقوں میں 3 روز تک بجلی معطل رہی اور اس دوران کے الیکٹرک کے ہیلپ لائن سینٹر کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
کے الیکٹرک