دردانہ صدیقی کی کراچی میں زیرعلاج ناظمہ بلوچستان کی عیادت، دعائے صحت کی اپیل

159

کراچی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ بلوچستان کی ناظمہ شبانہ انجم برین ہیمبرج کے باعث کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
پاکستان دردانہ صدیقی نے سیکریٹری تسنیم معظم اور ڈپٹی سیکریٹری آمنہ عثمان کے ہمراہ ہسپتال جاکر شبانہ انجم کی عیادت کی۔دردانہ صدیقی نے جماعت اسلامی کے تمام ذمہ داران و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ شبانہ انجم کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اللہ کریم شبانہ انجم سمیت تمام مریضوں اور بیماروں کومکمل صحت یاب کرے اور ہر آزمائش سے محفوظ رکھے۔
دردانہ صدیقی