بلاول کا عیدکے بعد قبائلی اضلاع میں عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

135

پشاور(آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری نے عید الاضحی کے بعد قبائلی اضلاع میں عوامی را بطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے عید الاضحی کے بعد تمام قبائلی اضلاع کادورہ بلاول زرداری کرینگے ،چیئرمین پیپلزپارٹی کے ہمراہ صوبائی صدرہمایون خان اور دیگر عہدیدارن بھی ہو نگے ،پارٹی
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی پیپلز پارٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔اس سے قبل بلاول زرداری نے ضلع مہمند کا دورہ کیا تھا تاہم حالیہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار بھی کامیاب نہیں ہو سکا اور صوبے کے قبائلی علاقوں کے پارٹی ٹکٹ ہو لڈرز نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئر مین سے بھی ملاقات کی ۔
بلاول /عوامی مہم