قومی اسمبلی میں غباروں سے بنے جھنڈے کی دھوم

332

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں 35 ہزار غباروں سے بنا جھنڈا تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رمیش کمار نے ہندو برادری کی جانب سے تحفتاً دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ تین روز سے یہ جھنڈا ایوان میں تیار کیا جا رہا تھا، جس کی تیاری میں 30 سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔

غبارے سے تیار کیے گئے اس جھنڈے کی چوڑائی  40 فٹ جبکہ لمبائی 60 فٹ ہے ۔

دوسری جانب  حکام کے مطابق اس جھنڈے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔