ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

471

اسلام آباد : ملک بھر ذوالحج کے چاند کو دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ذوالحج کے چاند کو دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  کراچی میں ہوگا جبکہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، عید الاضحیٰ 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ حج کا اہم رکن  وقوف عرفات 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا اور مملکت  میں عید الاضحی 11 اگست بروز اتوارکو منائی جائے گی۔

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت آج ہوگا۔ اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ذوالحج کا چاند دکھائی دینے کی پیشن گوئی کی جا چکی ہےجس کے معنی یہ ہوئے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 12 اگست 2019 کو ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے مطابق بھی عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔