تھر کے عوام کو بجلی کے بلوں میں 100 یونٹ مفت دینے کافیصلہ

124

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلقہ اسلام کوٹ تھر کے باسیوں کو اگست 2019 ء سے بجلی کے بلوں میں 100 یونٹ مفت ہوں گے۔ یاد رہے کہ تھر کول پاور پلانٹ سے پہلی مرتبہ 660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہمی کی افتتاحی تقریب 10 اپریل 2019 ء کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اسلام کوٹ تھر کے رہائشیوں کے لیے مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں محکمہ توانائی سندھ،حیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں نے ضابطے کے تمام امور طے کرنے کے بعد وزیر توانائی سندھ کی صدارت میں اجلاس میں فیصلہ کیا۔