فی تولہ سونا 84000روپے سے بھی تجاوزکرگیا

179

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوکرتاریخ کی نئی بلندترین84000روپے سے بھی تجاوزکرگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1422ڈالرسے بڑھ کر 1426 ڈالر ہو گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 257روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت 83900 روپے سے بڑھ کر84200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت71914روپے سے بڑھ کر 72171 روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت 1050.00 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 900.00 روپے پرمستحکم رہی۔