تلہار، ٹنڈو غلام حیدر تحصیل کی حدود سے ملنے والی لاش کی شناخت، بدین کا رہائشی تھا

200

تلہار (نمائندہ جسارت) ٹنڈو غلام حیدر تحصیل کی حدود میں گزشتہ روز مین حیدر آباد روڈ سے برآمد 35 سالہ نوجوان کی لاش کی شناخت بدین کے رہائشی فیصل آرائیں کے نام سے ہو،ئی متوفی کے بھائی سرفراز آرائیں اور سسر محمد سلیم آرائیں کے مطابق نوجوان ذہنی بیماری میں مبتلا تھا، جس کا علاج چل رہا تھا، ایک ہفتے سے وہ تلہار میں اپنے سسرال میں رہ رہا تھا، نوجوان کی لاش ایک راہگیر چنگ چی میں تلہار اسپتال لایا تھا، جہاں پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن حدود کے معاملے پر ٹنڈو غلام حیدر، ڈندو اور تلہار پولیس قانونی کارروائی سے گریزاں رہے، کافی دیر بعد ڈندو پولیس نے تلہار پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹنڈو غلام حیدر پہنچایا۔ ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ورثاء کے مطابق نوجوان کی موت طبعی ہوئی ہے، اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشان نہیں۔