مشاعرے ہمارے تہذیبی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ،انجینئر محمد عامر

204

کراچی (پ ر) کراچی کو علم وادب کا گہوار ا بنائیں گے۔شاہ فیصل کالونی میں ادبی پروگرامات کے فروغ کیلیے ادبی تنظیموں کی سرپرستی اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے ۔یہ بات چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 7شاہ فیصل کالونی انجینئر محمد عامر نے ادارہ فکر نو کراچی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میںکامیاب مشاعرے کے انعقاد پر ادارہ فکر نو کراچی کے نگراں اختر سعیدی ،صدر محمد علی گوہر اورجنرل سیکرٹری رشید خان رشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انجینئر محمد عامر نے کہا کہ ادارہ فکر نو کراچی علم وادب کے فروغ کیلیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مشاعرے ہماری تہذیب وتمدن کو پروان چڑھاتے ہیں۔ شاہ فیصل ،کورنگی ،لانڈھی اور ملیر میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔ہم اس کو پروان چڑھائیں گے اور شعرا کرام اور ادبی تنظیموں کے تعاون سے نوجوان نسل کی تربیت کی جائے گی ۔