بلجیم کا اسرائیل سے مالی نقصان کی تلافی کا مطالبہ

158

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے بلجیم کی مالی امداد سے فلسطین میں چلنے والا منصوبہ تباہ کرنے کے بعد بلجیم نے نقصان پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلجیم کے وزیر خارجہ اور وزیر برائے تعاون وترقی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تلافی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطینی علاقے الدکائیکا میں 4 جولائی کو پانی جمع کرنے کے لیے تعمیر کیے گئے 3 ٹینکیوں اور 2500 پھلدار درختوں کو تباہ کردیا تھا۔ یہ منصوبہ 300 افراد کو روز گار مہیا کرنے کے لیے بین الاقوامی تنظیم آکسفیم نے تعمیر کیا تھا اور بلجیم کی حکومت نے 2015-16ء میں مالی وسائل مہیا کیے تھے۔