ٹویوٹا کے چوتھے کسٹمر سیٹسفیکشن کائزن ایولیوشن کپ کا انعقاد

185

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹویوٹا انڈس موٹرزنے حال ہی میں بڑی دھوم دھام کے ساتھ اپنی سالانہ کسٹمر سیٹسفیکشن کائزن ایولیوشن کپ کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں کوالیفائی کرنے والی تمام ڈیلرشپ اور اُن کے پرنسپل، ٹویوٹا موٹر ایشیا پیسیفک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں اور آئی ایم سی کی اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس سال CSKE کا عنوان ’’ 1 ملین انٹرایکشنز‘‘ تھا، جو وژن 2020 کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وژن 2020 ٹویوٹا انڈس موٹرز کے دس لاکھ سے زائدصارفین کو خدمات فراہم کرنے اور ان کے ساتھ بھرپور تعلقات استوار کرنے کا عزم ہے۔اس تقریب کے موقع پر آئی ایم سی کے تحت چوتھی مرتبہ منعقد ہونے والی سال بھر پر محیط سرگرمیاں اختتام پذیر ہوئیں۔