فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات میں 8.6 فیصد اضافہ

122

اسلام آباد (اے پی پی) مالی سال 2018-19ء کے دوران فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات 8.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 211.674 ملین ڈالر رہیں۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران 211.674 ملین ڈالر مالیت کی فارماسیوٹیکلز مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات 194.910 ملین ڈالر تھیں۔