میہڑ ، بدامنی کیخلاف مختلف تنظیموں اور بیوپاریوں کا دھرنا

202

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری اتحاد، سندھ یونائیٹڈ پارٹی ،خاصخیلی اتحاد اور بیوپاریوں کی جانب سے میہڑ تھانے کے سامنے 3 گھنٹے کا دھرنا، ڈی ایس پی کے این شاہ کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم، 48 گھنٹے کے اندر چوریاں واپس نہیں ہوئیں تو دوسری جانب سے پھر دھرنے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے میہڑ اور گردونواح کیعلاقوں میں مسلسل بڑھتی ہوئی بدامنی کے بعد شہری اتحاد میہڑ رائیس مل ایسوسی ایشن ایس یو پی نوجوان شہری اتحاد پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کے رہنمائوں کی جانب سے سیکڑوں شہری مختلف سیاسی ،سماجی تنظیموں کے رہنما نیاز علی برڑو، عبدالستار چنہ سکندر سوڈھر محمد قاسم خاصخیلی شکیل عطار عمران تیونو ذوالفقار بگھیو محمد ہاشم برڑو اور دیگر کی قیادت میں شہری بیوپاری دکاندار سول سوسائٹی کی جانب سے میہڑ تھانے کے سامنے شامیانہ لگا کر 3 گھنٹے تک دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی ہی روز سے میہڑ اور آس پاس کے علاقے میں ڈکیتیاں روز کا معمول بن گئی ہیں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ہوٹل میں بیٹھے اور غریب شہریوں کو گرفتار کر رہی ہے پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے جبکہ دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی دادو کی غیر موجودگی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد عمر شاہانی نے مظاہرین سے رابطہ کیا اور ڈی ایس پی کے این شاہ جاوید اقبال جٹ ایس ایچ او کے این شاہ ایس ایچ او میہڑ دھرنے کی جگہ پہنچ کر مظاہرین سے بات چیت کر کے یقین دہانی کرائی۔