حکومتی نااہلی کے سبب تجاوزات کی آڑ میں  لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے،محمد سمیع عباسی

158

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد سمیع عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں، عوام کو جیتے جی مارا جارہا ہے اور احتجاج کرنے کا حق بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسائل کے حل کی اہلیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، پہلے لوگوں کو متبادل جگہیں فراہم کی جانی چاہیے تھیں نہ کہ ان کے گھروں کو توڑ کر کیمپوں میں بیٹھنے پر مجبور کردیا ہے۔