بلاول عمرانی ٹولے کے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں‘مرتضی وہاب

129

کراچی (آن لائن)وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی زبان پر پیپلز پارٹی کے خلاف ابدی مخاصمت ہے، بلاول زرداری کسی کو اکیلا چھوڑ کر نہیں گئے ہیں کیونکہ وہ جیالوں کے دل کی دھڑکن ہیںبلاول زرداری کا خوف عمرانی ٹولہ کے اعصاب پر سوار ہوچکا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ حب عمرانی میں مخبوط الحواس ہوچکے
ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی محافل میں مخالفین کے لیے سریہ اور ڈنڈے کی بات کرنا ذہنی فاشزم ہے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے موصوف اپنا سیاسی قد ملاحظہ فرمائیںگھوٹکی کے الیکشن کو بلاول زرداری کے نجی دورے سے جوڑنا موصوف کی ذہنی اختراع ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو آمروں اور سیاسی یتیموں سے نبردآزما ہونے کا بہت تجربہ ہے بلاول زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے برساتی مینڈک اپنی اوقات دیکھ لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری لوگوں نے اقتدار میں آکر ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور عوامی مفادات کے برخلاف اقدامات کرکے ملک اور قوم کو خوشحالی وترقی سے بہت پیچھے لے گئے ۔
مرتضیٰ وہاب