ٹی وی اینکر قتل کیس‘ ملزم عاطف کے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

122

کراچی (نمائندہ جسارت)ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت2 افراد کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم عاطف زمان کے ریمانڈ میں ایک روز کی مزید توسیع کردی‘ عدالت نے پولیس کو ملزم کا بیان دفعہ 164کے تحت ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی۔ تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیاجبکہ ملزم عاطف زمان کو گزشتہ روز بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا‘ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں عاطف زمان سے ملاقات کی اجازت دی جائے‘ ہم عاطف زمان کو سمجھانا چاہتے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عاطف زمان کو بتایا ہے کہ اگر مرید عباس کو قتل کا اعتراف جرم کرتے ہو تو تمہیں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے‘ مگر
عاطف زمان نے کہا میں برباد ہوگیا ہوں‘ مجھے پھانسی بھی ہوجائے تو کوئی پروا نہیں۔ عدالت نے ملزم عاطف زمان سے وکلا اور اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
ٹی وی اینکر قتل