سعودی عرب: سوڈان کے  ایک ہزار عازمین حج شاہی مہمان

153

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز نے جمہوریہ سوڈان کے ایک ہزار شہریوں کے لیے سرکاری طور پرحج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرجمہوریہ سوڈان کے ایک ہزار شہریوں کے حج کے لیے سرکاری سطح پر انتظامات کیے گئے ہیں، جن کی ذمے داری وزارت مذہبی امور ودعوت ارشاد اور خادم الحرمین خصوصی حج پروگرام کو سونپی گئی ہے۔