ولی عہد ابوظبی کا چین پہنچنے پر شاندار استقبال‘ صدر شی جن پنگ سے ملاقات

315
بیجنگ: ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید النہیان کا استقبال کیا جارہا ہے‘ چینی صدر شی جن پنگ بھی ساتھ ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورئہ چین کے موقع پر بیجنگ میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بیجنگ کے عوامی ہال میں ان اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی۔ چینی صدر شی چن پنگ اور سینئر چینی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد بن زاید نے اپنے ساتھ آئے وفد کا تعارف کرایا۔ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معاینہ کیا۔