مسلمان اسلام پر عمل نہ کر کے  مشکلات کا شکار ہیں،شاہ عبدالحق قادری

139

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہاکہ دین مصطفوی کی دعوت و تبلیغ،نیکی کی طرف رغبت دلانا اور برائی سے روکنا مسلمانوں کا شعا ر ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیمات اسلام کی حقیقی روح سے دور ہو کر آج مسلما ن مسائل و مشکلات میں مبتلا ہو گیا ہے۔ انہوں نے دارالعلوم مصلح الدین میں تربیتی نشست سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسوۂ رسالت ہر شعبہ میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔