خدمت کے ذریعے رب کو  راضی کیا جا سکتا ہے‘عاشق علی خان

120

کراچی( پ ر)جماعت اسلامی کے کارکنان اقامت دین کے کام کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کریں ۔چرم قربانی مہم کیلیے موثر افراد سے رابطہ کیا جائے ۔خدمت خلق کے ذریعے اپنے رب کو راضی کیا جا سکتا ہے ۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے قائم مقام امیر عاشق علی خان نے دفتر ضلع میں ہفتہ وار اجتماع ناظمین علاقہ جات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سیکریٹرٹری ضلع اجمل وحید خان نے بھی خطاب کیا۔