اُردو یونیورسٹی: صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس

149

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا39واں اجلاس صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جامعہ اردو کے چانسلر ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہائوس میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئر مین سینیٹ جاوید اشرف حسین ،شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین،وفاقی سیکرٹری تعلیم ارشد مرزا، صدرانجمن ترقی اردو واجد جواد، پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد، پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹر ریاض احمد، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل اور رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر اساتذہ کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کی معروف شخصیات کی نمائندگی کی سفارشات پر غور کیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ ان سفارشات کو مزید بہتر کرکے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے۔