صحافیوں کو معاشرے میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،شہریاروسان

228

خیرپور(نمائندہ جسارت)چیئرمین ضلع کونسل شہریار وسان نے کہا ہے کہ صحافیوں کو معاشرے میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،صحافی مشکل حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،سندھ کے دیگراضلاع کی طرح خیرپور میں بھی صحافیوں کو پلاٹ دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔خیرپور پریس کلب میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل شہریار وسان نے کہا کہ خیرپور کے صحافیوں کے تمام بنیادی مسائل کیے جائیں گے،رواں ماہ میں بلاول زرداری سے ملاقات میں خیرپور کے صحافیوں کیلیے صحافی کالونی کی بات کروں گا۔چیئرمین ضلع کونسل شہریار وسان نے خیرپورپریس کلب کے صدر کو 10لاکھ روپے کا چیک بھی حوالے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل خیرپور کی جانب سے پریس کلب کو 10 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں آئندہ بھی صحافیوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلیے جدوجہد کرتا رہوںگا۔ تقریب سے پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ خان محمد خان اورصدر غلام قادر سومرو نے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل کو پریس کلب اور صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔تقریب سے انجمن تاجران کے صدر لالا عبدالغفارشیخ،مختارملک،سید شیراز شاہ،امجد مہیسراور مسعود نبی ڈوگر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔