حیدرآباد ،ذمینداروں اور ہاریوں کا پانی نہ ملنے کیخلاف شدید احتجاج

151

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیارو گوٹھ دادو کی ڈسٹری مائنر کے زمینداروں اور ہاریوں نے شاخ کے آخر میں پانی نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹر ی مائنر سے نکلنے والی پیارو شاخ کے پانی کو منصفانہ طور پر تقسیم کرکے شاخ کے آخر میں آباد زمینداروں کی زمین تک پانی پہنچا کر انصاف فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر زمیندار غلام حسین ہنگورو، شبیر احمد، علی حیدر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیارو شاخ کے انجینئر، داروغہ اور بیلدار بااثر زمینداروں سے رشوت لے کر غیرقانونی طریقے سے پیارو شاخ کا پانی چوری کروارہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹیل تک پانی نہیں پہنچ رہا اور وہاں پر ہزاروں ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے، جس کی وجہ سے ٹیل میں نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ پیارو شاخ میں پانی منصفانہ طور پر دیا جائے اور محکمہ آبپاشی کے بدعنوان افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔