حادثات اور واقعات میں6افرادجاںبحق

220

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتوار کو شہر میںہونے مختلف حادثات وواقعات میں افراد6 جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق اتوار کو سیر وتفریح کی خاطر ہاکس بے جانے والے 3 نوجوان سمندر کی تیز لہروں کی نذر ہوگئے جن میںسے2جاں بحق جبکہ ایک کوبچالیاگیا۔حادثہ ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان پانی کی تیز لہروں کے باعث ڈوبے،واقعے کی اطلاع ملنے پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام شروع کیا۔تھوڑی دیر بعد سمندر نے دو لاشیں اگل دیں جبکہ ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہو نے نوجوانوں کی عبدالباسط اور عرفان جبکہ بے ہوش نوجوان کی شناخت حماد کے نام سے کی گئی ۔ سہراب گوٹھ سجن کانٹا کے قریب نامعلوم گاڑی کی زدمیںآکر 2 افراد علی اور محمدخاں جاں بحق ہوگئے ۔۔مواچھ گوٹھ میں خورشید پورہ قبرستان کے قریب کار موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاںبحق 2 زخمی ہوگئے، فشری ویسٹ ھارف روڈ KICT یارڈ کے قریب ٹرالر پرسوئے شخص کے اوپر کنٹینر گرنے سے 44سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا ،جس کی شناخت مختار کے نام سے ہوئی۔