الخدمت کے تحت کورنگی کے ایریا میںمفت آئی کیمپ

152

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لخدمت کے تحت کورنگی کے ایریا میں میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ قائم کیا گیا ۔الخدمت آئی کیمپ میں میں سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں نے آنکھوں کا معائنہ کروایا ۔اس موقع پر ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور انھیں مفت ادویات ،آنکھوں کے ڈراپ اور چشمے بھی دیئے ۔اور سفید موتیا کے فیکو آپریشن کیلئے مریضوں کی رجسٹریشن بھی کی ۔الخدمت آئی کیمپ کا جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے نائب امیر مرز فرحان بیگ ،ناظم علاقہ لانڈھی محمد شفیق اور ناظم حلقہ محمد کاشف نے بھی آئی کیمپ کا دورہ کیا اور الخدمت اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی سرگرمیوں کی تعریف کی ۔