جامعہ کراچی:ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلوما کے داخلوں کا اعلان

162

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلوما پروگرام (2019-20 ء ) کے داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق خواہشمند طلبہ 24جولائی 2019 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات مع آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لیے www.uokadmission.edu.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔ ماسٹرز پروگرام میں ایڈمنسٹریٹوسائنسز،ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ ، اپلائیڈ میتھمیٹکس ،اپلائیڈ فزکس،اپلائیڈ اسٹیٹسٹکس،بی ایڈآنرز(ڈھائی سالہ)(ویک اینڈ پروگرام)،بی ایڈ اِن اسپیشل ایجوکیشن،باٹنی،بی ایس (بی بی اے دوسالہ )،کیمسٹری،کامرس(ایم کام جنرل)، کامرس (ایم کام انشورنس)، کرمنالوجی، اکنامکس، اکنامکس اینڈ فنانس، ایجوکیشن، انگلش، انگلش لینگوسٹکس/ لٹریچر، انوائرمینٹل اسٹڈیز، ہسٹری، ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایم ایچ آرایم)، ہیومن ریسورس مینجمنٹ (لیڈنگ ٹو پی جی ڈی ایچ آرایم)، انٹرینشنل ریلیشنز، اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس، اسلامک لرننگ، ایم ایس (فارما سیوٹیکس)، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ماس کمیونیکشن، مائیکروبائیولوجی، فزکس، فزیالوجی، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، پاپولیشن سائنسز، پولیٹیکل سائنس،پبلک پالیسی،پبلک ایڈمنسٹریشن،پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ پبلک پالیسی اینالیسز،سائیکولوجی،قرآن وسنہ ،ریموٹ سنسگ اینڈ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم ،سوشیالوجی،اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈ) (ڈیڑھ سالہ ویک اینڈ پروگرام)،ٹیچرزایجوکیشن(ایم ایڈ) (ویک اینڈ پروگرام)، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، اُردو اورویمن اینڈ جینڈر اسٹڈیزشامل ہیں ۔علاوہ ازیں 6 ماہ اور ایک سالہ سرٹیفیکٹ پروگرامز میں مائیکرو بائیولوجی، اُردواورویمن اینڈ جینڈراسٹڈیزشامل ہیں۔