خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا سابق شوہر نکلا

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس بدر کمرشل کے قریب25 سالہ خاتون سے زیادتی کی کو شش کرنے والا سابق شوہر نکلا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے بدر کمرشل کے قریب لڑکی پر تشدد ، زیادتی کی کوشش اور نشہ آور گولیاں کھلانے والااس کاسابق شوہر نکلا۔پولیس کے مطابق ثمرین کے اہل خانہ نے ابتدائی بیان میں تشدد اور زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔لڑکی کو تشدد کانشانہ بنایا گیاجس پر وہ بے ہوش ہو گئی، بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال میں منتقل کیا گیا۔پولیس تفتیش کے مطابق ثمرین کا سابق شوہر اپنی کمسن بچی کو زبردستی ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔اہل خانہ نے ثمرین کے سابق شوہر کے خلاف نشہ آور اشیا زبردستی کھلانے کا مقدمہ درج کرانے کا کہا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے بتایاکہ اہل خانہ اگر رابطہ کریں گے تو مقدمہ درج کیا جائے گا، تاہم متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی سے زیادتی نہیں کی گئی۔ لڑکی کوبے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا اور اب ڈسچارج کردیا گیاہے۔پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی کی۔