مشاعرے ہماری تہذیب و تمدن کی نشانی ہیں،سلطان مسعود شیخ

122

کراچی (پ ر) مشاعرے ہماری تہذیب و تمدن کی نشانی ہیں۔ یہ بات شہر قائد ادبی فورم کے تحت منعقدہ مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے بزرگ شاعر اور ممتاز ماہر تعلیم سلطان مسعود شیخ نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں علم و ادب کی تقریبات کا انعقاد اور شاعروں و ادیبوں کی پذیرائی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ ہم علم و ادب کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں گے۔