شہری کی ہلاکت پر گرفتار 4پولیس اہلکاروںکے خلاف مقدمہ درج ہوگا

141

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے میں شہری جان محمد کی ہلاکت کے الزام میںچار پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی غلام دین، ہیڈ کانسٹیبل قرار، ہیڈ کانسٹیبل محمد حسن اور سپاہی آصف علی شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش میں تشدد سیشہری کی ہلاکت کے واقعے میں چاروں اہلکار ملوث پائے گئے، ان کو لاک اپ کردیا گیاہے۔