موسیٰ فاؤنڈیشن کا لیڈاایمپلائز یونین کے لیے ایمبولنس کاعطیہ

228
چیئرمین لیڈا آصف موسیٰ محمد اسلم ترین کو ایمبولینس کی چابی دے رہے ہیں
چیئرمین لیڈا آصف موسیٰ محمد اسلم ترین کو ایمبولینس کی چابی دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیڈا ایمپلائز یونین حب کو موسیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس عطیہ کیاگیا ایمبولینس کی چابی موسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ نے ایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین کے حوالے کی اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں ایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین، ایف سی کرنل جمیشد خان ، اے ایس پی حب نوید عالم ، اے سی حب مہر اللہ بادینی، لیڈا کے افسران شفیق قاسمی، سہیل احمد، اسلم عالیانی، مہتاب حسین، اسلم مگسی ، حلیم لاسی لیڈا ایمپلائز یونین کے صدر فیض محمد بلوچ ، جنرل سیکرٹری اسماعیل بلوچ سمیت دیگر علاقائی معززین موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسیٰ فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈا ایمپلائز یونین کے عہدیداران کو ایمبولینس کے ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ان کو اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ایمبولینس عطیہ کی، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی حب کے دوسرے صنعت کار بھی لسبیلہ میں فلاح کاموں میں حصہ لیں اور شہر کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر تقریب سے لیڈا ایمپلائز یونین کے صدر فیض محمد بلوچ نے بھی خطاب کیا۔