لیاقت بلوچ کی خلیفہ انوار احمد کے انتقال پر مرحوم کے بیٹوں سے ملاقات و تعزیت

253

کراچی( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کراچی کے دیرینہ رکن ، پاکستان بزنس
فورم کے بانی ، فاران کلب کے سابق جنرل سیکرٹری خلیفہ انوار احمد کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے بیٹوں منصور احمد اور حافظ سعد احمد سے ملاقات کی اور مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔اس موقع پر نائب امرا صوبہ سندھ حافظ نصر اللہ عزیز ،نظام الدین میمن ،سیکرٹری اطلاعات صوبہ سندھ مجاہد چنا بھی موجود تھے ۔
تعزیت