اپیل منظور، سندھ ہائیکورٹ نے نیب عدالت کی سزا کالعدم قرار دیدی

211

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے مجرموں محمد فیصل اور محمد رفیع کی اپیل منظور کرتے ہوئے نیب عدالت کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مجرموں محمد فیصل اور محمد رفیع کی اپیل کا فیصلہ سنادیا۔ نیب کورٹ نے 25 جنوری 2019 کو دونوں مجرموں کو 5 سال قید سزا سنائی تھی۔ ملزم فیصل نے محمد رفیع سے صدر کے علاقے کا 400 گز کا پلاٹ خریدا تھا۔ نیب حکام کے مطابق پلاٹ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے جس کی غیر قانونی خریدوفروخت کی گئی ہے۔ وکیل صفائی خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا تھا کہ یہ مقدمہ اینٹی کرپشن سے غیرقانونی طور پر نیب منتقل کیا۔ نیب کورٹ میں مقدمہ چیئرمین نیب کے ذریعے منتقل ہوسکتا۔