بنگلادیش: مون سون کی بارش سے دریاؤں میں شدید طغیانی

654
بنگلادیش: مکانات سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ امدادی کارکن زیرآب آنے والے علاقوں میں اشیائے ضرورت پہنچا رہے ہیں
بنگلادیش: مکانات سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ امدادی کارکن زیرآب آنے والے علاقوں میں اشیائے ضرورت پہنچا رہے ہیں

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں شدید بارش کے بعد دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب آنے سے 4 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے۔ موسلادھار بارش کے بعد ندیوں، نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ سیلابی ریلے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔ ملک کے شمال اور شمال مغربی حصے کے 23 اضلاع میں صورت حال انتہائی خراب ہے۔ اب تک مختلف علاقوں میں 30 انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حکومت نے ایک ہزار عارضی پناہ گاہیں قائم کی ہیں،تاہم یہ اقدامات ناکافی قرار دیے جارہے ہیں۔