حیدر آباد، بارش سے قبل جوہڑ میں تبدیل، بلدیہ غائب

186

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بارش سے قبل ہی حیدر آباد جوہڑ بن گیا، پھلیلی نہر میں اوور فلو کے باعث مختلف علاقوں میں سیوریج کا پانی جمع، شہریوں کو اذیت کا سامنا، نماز جمعہ میں شدید مشکلات حیدر آباد کے مختلف علاقوں جن میں پھلیلی، پریٹ آباد، نورانی بستی، اسلام آباد، ریلوے لائن کے علاقے میں گلی محلوں میں بغیر برسات کے ہی پانی کھڑا ہے جبکہ رسالہ روڈ، اسٹیشن روڈ، گاڑی کھاتہ، لطیف آباد نمبر 12,6,5, سمیت کئی علاقو ں میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور پانی سڑکوں پر جمع ہے لیکن بلدیہ کی جانب سے نکاسی آب کی کوئی کوشش نظر نہیں آرہی، مسلسل گندگی او رپانی جمع رہنے کے باعث مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ایک جانب تو میئر اور ضلعی افسران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے بھر پور اقدامات کے دعوے کررہے ہیں، دوسری جانب شہر گندے پانی کا جوہڑ بنا ہوا ہے۔