عدالت نے جرم ثابت ہونے پر  خاتون سمیت 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی

309

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ کی ماڈل عدالت نے لڑکی کے اغوا اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔مجرموں میں فضا جعفری، شکیل ، باقر اور جہانگیر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مجرموں نے 2014 میںقرۃ العین نامی لڑکی کواغواکرکے ریسٹ ہاؤس میںقتل کیا تھا۔ عدالت نے مجرمان کو فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔