قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کو روکا جائے‘ثروت اعجاز

162

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہاکہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیںقادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کو روکا جائے ،ختم نبوت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے قادیانی پاکستان کو دنیا میں بدنام کررہے ہیں ،اقلیتوں کو پاکستان میں تحفظ اور پوری آزدی حاصل ہے ،ختم نبوت پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کو آئینی طور پر سزا بھگتنا ہوگی ، امن کے دشمنوں کو قانون کی گرفت میں لاکرملک کر امن کی فضاء کو قائم رکھا جائے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور خاص روانگی کے موقع پر کارکنان کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک میں بڑا فتنہ کرنے کے درپے ہیں ان کی سرگرمیوں پر حکومت نظر رکھے ،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسے اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے ،پاکستان کو اسلام کا قلعہ عاشقان رسول ﷺ کی اکثریت ہونے پر کہا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو ملک میں مذہبی وسیاسی آزادی حاصل ہے ،پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی وسیاسی تما م طرح کی آزادی اور جائدادیں و جانیں محفوظ ہیں ، وقت نے ثابت کردیا کہ دہشت گرد اسلام اور مسلمان نہیں بلکہ مغرب اور امریکا ہے۔