لائٹ ہائوس کی عارضی مارکیٹ کو مسمار کرنابدترین ظلم ہے‘قاری عثمان

200

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کراچی کے رئیس قاری محمد عثمان نے کہا کہ لائٹ ہائوس کی مسمار مارکیٹ کی بچی ہوئی 3 فٹ کی پٹی پر لگائی عارضی مارکیٹ کو ایک بار پھر راکھ اور مٹی کا ڈھیر بنانا بدترین ظلم ہے ۔کمرتوڑ مہنگائی اور بار بار جاری کاروبار کو تباہ کرکے کون سے انصاف کے حصول کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کے ایم سی اور ڈی ایم سی بدترین ظلم کا فوری نوٹس لیکر غریب عوام کو تباہی سے بچاکر دعائیں لینے کے مستحق بنیں ۔وہ جمعہ سہ پہر 3بجے لائٹ ہاؤس کی مسمار مارکیٹ کی بچی ہوئی3 فٹ کی پٹی پر لگائی عارضی مارکیٹ کو ایک بار پھر مسمار کرنے کے خلاف متاثرین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے