سپر ہائی وے مویشی منڈی میں ایک لاکھ سے زائد جانور لائے جا چکے ہیں

775

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں اب تک ایک لاکھ سے زاہد جانور لائے جا چکے ہیں مویشی منڈی کے ترجمان یاور رضا چاولہ کے مطابق وی وی آئی پیز ایریاز میں آفریدی کیٹل فارم سورتی کیٹل فارم سرمہ والا والا کیٹل فارم سیون ایٹ سکس کیٹل فارم سوپر اسٹار کیٹل فارم حیدرآباد کی جانب سے جگ مگ کرتے خوبصورت اسٹال سجا دیئے گئے ہیں فوڈ اسٹریٹ پر سجی دکانوں میں شہریوں کی سہولت کے لییکھانے پینے کی ہر چیز میسر ہے بچوں کے ہمراہ رات کو آنے والی فیملیزجہاں اپنے لئے قربانی کے جانور پسند کر رہے ہیں وہیں لذیذ کھانوں سیبھی لطف اندوز ہورہے ہیں کوئی جانور کے بھاؤ تاؤ کر رہا ہے کوئی جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنا رہا ہے ہر طرف میلے کا سماں ہے شہریوں کے لیے یہ مویشی منڈی جہاں قربانی کے جانوروں کی خریداری کا مرکز بنا ہوا ہے پکنک پوائنٹ بن چکی ہے رات ہو یا دن پرامن ماحول میں روز ہزاروں شہری سپرہائی وے مویشی منڈی کا رخ کر رہے ہیں اس بار قربانی کے جانوروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر مویشی منڈی کا رقبہ 700 ایکڑاراضی سے بڑھاکر 900 ایکڑ پر مشتمل کیا جا چکا کا ہے اڑتالیس بلاک میں سے 22 وی آئی پی اور چھ وی وی آئی پی پی اور دیگر جنرل بلاکس میں مویشیوں کو روز پینے کے لئے فی جانور 16 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے پارکنگ ایریا میں صحافیوں کے لیے پارکنگ کی مفت جگہ مختص کی گئی ہے کہ عام شہریوں سے بائیک کی فیس بیس روپے اور کار کی 30 روپے وصول کی جارہی ہے جانوروں کو پانی کی سہولت کے لیے پوری مویشی منڈی میں 70 سے زائد پختہ ندیاں بنا کر ان میں آٹھ ٹینکرز کے ذریعے پانی کی سپلائی روز جاری ہے پنجاب اندرون سندھ سے آنے والے جانوروں کی فیومیگیشن کی جا رہی ہے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا جا رہا ہے بیوپاریوں کی سہولت کے لیے بیچ مرکز میں ایک ایڈمنسٹریٹر بلاک قائم کیا گیا ہیساتھ ہی حبیب میٹرو بینک کی جانب سے اے ٹی ایم کی سہولت بھی موجود ہے جہاں مویشیوں کے بیوپاری چالان جمع کرا کے اسٹالز بک کرا رہے ہیں تقریباتمام اسٹالز بک ہو چکے ہیں کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالہ کے لیے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا صحافیوں کو ہر قسم کی آگاہی کے لیے لمحہ بہ لمحہ میڈیا سیل سے خبریں بروقت ارسال کی جاتی ہیں ایڈمنسٹریٹر بلاک میں انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں کو کسی بھی قسم کی مشکل سے بچنے کے لئے مکمل آگاہی دی جا رہی ہے۔