لبنانی وزیر محنت کے متنازع فیصلے پر فلسطینی پناہ گزین سراپا احتجاج

173

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی وزیر محنت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں پر سرکاری شعبوں میں پابندی کے اعلان کے بعد لبنان میں مقیم فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔ عین حلوہ اور المیہ ومیہ پناہ گزیں کیمپوں میں فلسطینیوں نے یوم الغضب کے طور پر احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ لبنانی وزارت محنت نے ہدایت جاری کی تھی مختلف اداروں میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو نکال باہر کیا جائے گا۔ حکومت کے بیان کے رد عمل میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔ احتجاج کے بعد وزیر محنت کمیل شاکر ابو سلیمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف وزارت کی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔