ڈی سی کمشنر نوشہروفیروز نے نہروں اور دریائوں میں نہانے پر پابندی عائد کردی

131

نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے حکومت سندھ کی ہدایات پر ضلع بھر کی نہروں اور دریائے سندھ میں نہانے پر 144 نافذ کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق روہڑی کینال، نصرت برانچ سے نکلنے والی نہروں،مائنرز اوردریائے سندھ،میونسپل کمیٹی، ٹائون کمیٹی اور یوسی کے پانی کے ٹینکوں اور ضلع کی تمام نہروں میں نہانے پر 144 نافذ کی ہے۔واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے نافذ کی گئی 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں۔