76 ہزار سرکاری افسران کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کا انکشاف

189

کراچی (نمائندہ جسارت) انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سندھ حکومت کے 76 ہزار سرکاری افسران کو ڈھونڈ نکالا ہے جن میں گریڈ 18 سے 22 کے افسران کے انکم ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارروائی کے بعد ایف بی آر کمشنر، ریجنل ٹیکس آفس 3 کے ودہولڈنگ زون 5 نے چیف سیکرٹری سندھ کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔