جماعت اسلامی سندھ کا اجلاس 18 جولائی کو طلب، لیاقت بلوچ شرکت کریں گے

187

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے جمعرات 18 جولائی کو بعد نماز مغرب قبا آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،مرکزی نائب امیر و سیاسی کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ خصوصی شرکت کریں۔ اجلاس میں بلدیاتی و عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔