حافظ نعیم ودیگر کا عامر محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

367

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ملیر سعود آباد کے دیرینہ رکن ماجد محمود کے بڑے بھائی عامر محمود کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں نائب امرا کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، ڈاکٹر واسع شاکر، راجا عارف سلطان، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب، ڈپٹی سیکرٹریز کراچی راشد قریشی، حافظ عبد الواحد شیخ، انجینئر عبد العزیز، عبد الرزاق خان، یونس بارائی،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگرنے مرحوم کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔