پاکستان کے تمام مسائل کاحل اسلام کا معاشی نظام ہے، لیاقت بلوچ

346

لاہور (نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کا بجٹ ہے جو عوام کے لیے عذاب بن گیاہے ۔ تمام طبقات نے بجٹ مسترد کردیاہے ۔ حکومت عوام دشمن بجٹ واپس لے اور عوامی خوشحالی کا بجٹ دے ۔ 12جولائی کو ملتان میں جماعت اسلامی مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف زبردست عوامی مارچ کرے گی ۔ پاکستان کے مسائل کا حل اسلام اور
اسلام کا معاشی نظام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی ریاست کے بنیادی اصول تقویٰ ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور انسان کے ذہن و کردار کی بالیدگی میں اضافہ کرناہیں تاکہ پاکستان جیسا اسلامی نظریاتی ملک حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کے نظام کی عملی تصویر بنے ۔ بدقسمتی سے حکمران اسلام ، نظام مصطفی ؐ، ریاست مدینہ کا ناصرف عوام کے اسلامی جذبات کا استحصال کرنے کے لیے استعما ل کرتے ہیں ۔ صاحب علم ، باکردار نوجوانوں کو ملک کا مستقبل سنبھالنا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ علما و مشائخ اور دینی جماعتوں میں اسلامی تہذیب ، اسلامی قوانین کی حفاظت اور پاکستان میں غلبہ دین کی جدوجہد پر اتفاق ہے ۔ تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی ، برداشت ، اخلاقی برتری کے لیے مساجد و مدارس ، منبر و محراب کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس لائحہ عمل دے گا اور نفاذ کے لیے جدوجہد کی جائے گی ۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے جمعیت علما پاکستان کے صدر پیر اعجازہاشمی سے ملاقات اور ان کی عیادت کی ۔انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ وفدسے گفتگو اورملتان میں ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کیا ۔
لیاقت بلوچ