ہانگ کانگ میں احتجاج جاری‘ مزید 6 مظاہرین گرفتار

368
ہانگ کانگ: ملزمان کی چین کو حوالگی کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہو رہی ہے
ہانگ کانگ: ملزمان کی چین کو حوالگی کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہو رہی ہے

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں مشتبہ افراد کی چین حوالگی سے متعلق متنازع بل کی مخالفت میں تازہ احتجاج کے دوران 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے پیر کی صبح مطلع کیا کہ 5 افراد کو پولیس کے خلاف تشدد کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز کیے گئے مظاہروں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین کی اکثریت اتوار کی شب گھروں کو لوٹ گئی تاہم بعض افراد نے رات گئے اور پیر کی صبح تک احتجاج جاری رکھا۔ ہانگ کانگ میں عوامی غم و غصے اور احتجاج کا سلسلہ ایک متنازع بل کے معاملے پر گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ حکومت مجوزہ بل پر کام معطل کر چکی ہے جب کہ مظاہرین ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔