دبئی میں پاکستانی آموں کا تین روزہ فیسٹول 11 جولائی سے شروع ہوگا

163

اسلام آباد(اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانی آموں کا تین روزہ فیسٹول11 جولائی سے شروع ہوگا۔یہ فیسٹول دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ کے تعاون سے منعقد ہوگا۔دبئی میں پاکستان کے قونصلرجنرل احمد امجد علی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے سے پاکستانی آم مقبول ہیں، پاکستان میں 225 اقسام کی آموں کی پیداوارہوتی ہے جن میں چونسہ، سندھڑی، دوسہرہ اورانوررٹول یواے ای کی مارکیٹ میں مقبول ہیں، انہوں نے کہاکہ تین روزہ نمائش میں پاکستانی آموں کی مزید اقسام کومتعارف کرانے کی کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ تین روزہ نمائش میں سفارت کار، اعلیٰ حکومتی اہلکار، اہم بزنس مین، امپورٹرز اورریٹیلرز آئیں گے۔ دوسرا اورتیسرا دن عوام کیلئے ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مینگوسیزن شروع ہوچکاہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی آموں کی مزید اقسام متعارف کرائے جائے تاکہ آئندہ سال یواے کو پاکستانی آموں کی برآمدات میں مزید اضافہ کیاجاسکے۔ واضح رہے کہ رواں سیزن میں آموں کی برآمدات سے پاکستان کو 80 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملنے کا امکان ہے۔