مختلف جماعتوں سے بڑی تعداد میں ذمے داران پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ،ترجمان

169

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مصطفی کمال کے فکر و فلسفے سے متاثر ہوکر مختلف جماعتوں سے بڑی تعداد میں عہدیداران و ذمے داران کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت میں سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے اعلانیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی سابقہ زونل ممبر جامشورو شا ہ جہان بانو ، سابقہ یونٹ انچارج لیڈ یز ونگ عقیلہ بانو یونٹ ممبر لیڈیز ونگ مبیزخان یونٹ ممبران گلناز فاطمہ، شمیم بیگم، نسرین قریشی ، جمیلہ بیگم، لائبہ فرقان ، ثنا شہاب و آفس سیکرٹری لیڈیز ونگ نسرین رضوان، شازیہ ذیشان ، فوزیہ کاشف و دیگر نے گزشتہ روز پاکستان ہائوس لطیف آباد حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی ، سینئرنائب صدر نقی حیدر و شہباز عابدی و دیگرسے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کو خیر باد کہتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والی خواتین نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ مصطفی کمال کے فکر وفلسفہ کے فروغ کیلئے دن رات جدوجہد کریں گے۔